تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آسٹریلیا میں گھر سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے خاتون اور چار بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

ویسٹرن آسٹریلیا پولیس اسسٹنٹ کمشنر پال اسٹیل نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ متاثرہ لوگ آپس میں رشتے دار تھے یا نہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آسٹریلوی پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی عمریں اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ گرفتار مشتبہ شخص کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، واقعہ مغربی آسٹریلیا کے علاقے اوسنگمنٹن میں ساحل پر پیش آیا تھا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کترینا مائلس کے نام سے ہوئی تھی جبکہ ان کے چار بچوں کی عمریں 8 سے 13 برس بتائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی تاریخ میں بائیس سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایک واقعے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -