اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیوں میں 5 خارجی ہلاک، 2 پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو پکڑ لیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ، شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائیاں کیں۔

باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے جس میں اہم دہشتگرد فرید اللہ بھی شامل ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مہمند میں خفیہ ٹھکانہ تباہ کر کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشنز ، 17 خوارجی ہلاک

گرفتار ہونے والوں میں اہم خارجی لال امیر عرف ابراہیم بھی شامل ہے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سےدہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہے۔

چند روز قبل بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے، شر پسندوں سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں