جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان میں فورسز کے ہاتھوں خوارج سرغنہ شفیع سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خوارج سرغنہ شفیع سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں فتنہ الخوارج نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا، 8 بازیاب

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور خارجی سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر ان کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے ککیلیے کارروائیاں کر رہی ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے، فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں