بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ پرآپریشن کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران شر پسندوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا، سکیورٹی فورسز دہشگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

- Advertisement -

چند روز قبل سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس آپریشن سے دو روز قبل لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں