اشتہار

بیرون ملک جانے والے مسافر کو کتنے ڈالر لے جانے کی اجازت؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ بارڈر اور ائیر پورٹ پر ڈالر کی روک تھام کیلئے فورس بڑھا دی گئی، باہر جانیوالوں کیلئے ڈالر ساتھ لے جانے کی حد 5 ہزار کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے اتار چڑھاؤمیں ایک سے زیادہ عوامل شامل۔

عاصم احمد کا کہنا تھا کہ بارڈر اور ائیر پورٹ پر ڈالر کی روک تھام کیلئے فورس بڑھا دی گئی، باہر جانیوالوں کیلئےڈالر ساتھ لے جانے کی حد 5 ہزار کر دی۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ہر ہفتے ڈالر کی اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہیں، بارڈ کو تجارت کیلئے24 گھنٹے کھولنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم نے جو ٹیکس بڑھائے ہیں وہ سپر کلاس کے لیے ہیں، نان فائلر کی بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

عاصم احمد کا کہنا تھا کہ محکمے کے ملوث لوگوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں