اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

’پانچ ہزار والے نوٹ منسوخ کیے جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ تجاویز دے دیں۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیا جائے اور بینک اکاؤنٹ کیلئے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔

بجٹ تجاویز میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کے لئے بھی نیشنل ٹیکس نمبر کی تجویز دی گئی ہے جب کہ بیش قیمت املاک کی فروخت ،کلبوں کی رکنیت کیلئےبھی این ٹی این لازمی قرار دینے کا کہا گیا ہے۔

- Advertisement -

او آئی سی سی نے تجویز کیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی بھی جانچ کیلئےایف بی آر کا ونگ بنانےکی تجویز ہے اور ساتھ ہی نان فائلرز کی آمدنی کا پتہ چلانے کیلئےایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو مل کر کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

او آئی سی سی آئی ملٹی نیشنل غیرملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ باڈی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں