جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہوگئیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق حاملہ خواتین خطرے میں ہیں انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے، اسرائیلی فوج نے الاقصیٰ شہد اسپتال کی انتظامی عمارت کی چھت گرادی۔

اسرائیل کی صحت کے نظام کو تباہ کرنے کی منظم پالیسی جاری ہے۔

ڈائریکٹر شفا اسپتال کے مطابق خون کی کمی ہے روزانہ بڑی تعداد میں زخمی دم توڑ رہے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بلڈ بینکس اور لیبارٹریز کا 60 فیصد سامان تباہ کردیا، اسرائیلی فوج جان بوجھ کر طبی آلات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

یہ پڑھیں: اہلِ غزہ کو بےگھر کرنے اور اسرائیل کا حامی امدادی ادارے کا سربراہ مقرر

غزہ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کے علاج اور ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کو فوری سپلائی درکار ہے۔

 اسرائیلی فوج نے جنوبی نیگیو میں فلسطینیوں کے 15 گھر کو مسمار کردیا، عرب المسک گاؤں مٰں اسرائیلی بلڈوزرز نے درجنوں گھروں کو گرایا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں مزید 95 فلسطینیوں کو شہید کردیا اور 440 افراد زخمی ہیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 54 ہزار 607 ہوگئی، زخمی فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 341 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں