مدینہ منورہ بس سروس منصوبے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ماہ مقدس کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 5 لاکھ سے زیادہ زائرین نے بسوں کے ذریعے سفر کیا ہے۔
سبق ویب کے مطابق مدینہ منورہ بس سروس منصوبے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یکم رمضان المبارک سے بس سروس کا آغاز کیا گیا۔
7 مختلف سٹیشن زائرین کی بہتر خدمت کے لیے مقرر کئے گئے ہیں جو مختلف روٹس سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مدینہ بس سروس سٹیڈیم، درۃ المدینہ، سید الشہدا، اسلامی یونیورسٹی، الخالدیہ، شطیہ اور بنی حارثہ سے بسیں مسجد نبوی لے جاتی ہیں اور واپس لاتی ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ابتدائی طورپر ٹریول ہالز نمبر 3 اور4 پر ای گیٹس کو نصب کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے افتتاح کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شریف و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جوازات بریگیڈیئرسلمان الیحیی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔
سعودی عرب: شدید بارشوں کا الرٹ جاری، عوام کو احتیاط کا مشورہ
ای گیٹس کی سہولت کے باعث انسانی مداخلت کے بغیر مسافر اپنے سفری معاملات خود کارطریقے سے انجام دے سکیں گے جس سے ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔