جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب: 52 افراد کوفورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ذیلی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے پنجاب میں مزید 52 افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی سب کمیٹی برائے امن وامان کے سول سیکریٹریٹ میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں امن و امان کی صورتِ حال، آپریشن رد الفساد اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر پیش کی گئی رپورٹس پر غور و خوض کیا گیا اور چند اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی وی وی آئی پی شخصیات کو 3 درجاتی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ایسی کالعدم جماعتیں جو نام تبدیل کر کے کام کر رہی ہیں ان کی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی اور فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بھی کریک ڈاؤن آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک ایک شخص کو حراست میں لیاجائے گا۔

یاد رہے کہ آپریشن رد الفساد کے دوران گزشتہ 3 ہفتوں میں 327 سے زائد مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے جن میں کئی خطرناک دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہیں جبکہ ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں بارود، اسلحہ، مذہبی منافرت پھیلانےوالامواد اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں