تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وائرس، فضائی مسافروں‌ کے لیے بڑی خوش خبری، مشکلات جلد ختم ہوجائیں‌ گی

لندن: فضائی سفری امور کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(آئی اے ٹی اے) نے مارچ کے آخر تک مسافروں کے لیے  خصوصی کرونا پاس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ٹی اے نے بدھ کے روز  فضائی مسافروں کے لیے کرونا پاس جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے آخر تک سفر کا اجازت نامہ جاری کردیا جائے گا۔

آئی اے ٹی اے کے مطابق خصوصی پاس جدید سسٹم سے منسلک ہوگا جس میں مسافر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ اور ویکسینیشن کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق اس پاس کے ذریعے انٹرنیشنل سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی ہوجائے گی۔

آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ پاس مختلف ممالک کی حکومتیں اپنے شہریوں کو جاری کریں گی، جس کے بعد مسافروں کی تمام تفصیلات سسٹم میں ظاہر ہوجائیں گی اور انہیں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، فضائی مسافروں کی بڑی مشکل آسان، خوش خبری

فضائی سفری امور کی نگرانی کرنے والے ادارے نے کہا کہ کروبا وبا کے دوران ایوی ایشن سیکٹر کو بحران سے بچانے کے لیے یہ اقدام اہم ہوگا، جس کے ذریعے حکومتوں، ایئرلائنز اور مسافر کو سہولت ملی گی۔

آئی اے ٹی اے کے مطابق اس پاس کے بعد مسافر کو سفر اور کسی بھی ملک میں داخلے کے لیے بس یہ پاس دکھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ  6 فروری کو آئی اے ٹی اے نے کرونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی سہولت کے لیے آسان اور جدید ترین نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

جنوبی افریقا اور مشرقی وسطیٰ میں تعینات آئی اے ٹی اے کے نائب صدر محمد البرکی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ کے آخر تک خصوصی پاس متعارف کرادیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ پاس خلیجی ممالک کی ایئرلائنز کو دیا جائے گا، اس حوالے سے ایک موبائل ایپ بھی بنائی جارہی ہے جس میں مسافر کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

البرکی کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے کھلنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ایوی ایشن سیکٹر کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ خصوصی پاس کو ایک ایپ سے منسلک کیا جائے گا، جس کے بعد معلومات کی تصدیق کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہوجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں مسافر کی صحت ،کرونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی تفصیلات درج ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -