تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی، اسپیکر کا ملوث اراکین کو کل تک سزا دینے کا اعلان

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کرنے اور ملوث اراکین کو کل تک سزا دینے اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے آج قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات پر تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے واقعات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی‘۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ’غیرپارلیمانی یا بد زبانی کرنے والے ارکان کو (بطور سزا) کل ایوان میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے آج ہنگامہ آرائی کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی‘۔ اسد قیصر نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے رویے کو قابلِ مذمت اور مایوس کن قرار دیا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں‌ ہنگامہ آرائی، تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی زخمی

واضح رہے کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد آج اسیپکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں مبینہ طور پر اپوزیشن جماعت کے ایک رکن کی جانب سے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا گیا۔

بعد ازاں دونوں طرف کے اراکین نے ایک دوسرے پر چڑھائی کی اور نوبت ہاتھا پائی تک بھی پہنچی، ایوان کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے دو بار اجلاس کو ملتوی کیا۔

قائدِ حزب اختلاف کی تقریر کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیاں پھینکیں، جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ملائیکہ بخاری کی آنکھ زخمی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے اجلاس میں گھمسان کا رن، اضافی نفری طلب

ایوان میں کشیدگی بڑھتی کشیدگی اور اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے خدشے کو دیکھتے ہوئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا اور صورت حال سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے درخواست پر اضافی سارجنٹ ایٹ آرمزکی خدمات قومی اسمبلی کو دیں۔

Comments

- Advertisement -