تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

معین علی نے پاکستانی ٹیم کو بھارت سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں  معین علی نے جوروٹ کی معافی، ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے حوالے سے  پیش گوئی کی اور پاکستانی ٹیم کو  بھی ورلڈکپ کے لیے فیورٹ قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ سوچنا غلط ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹوینٹی 2021 ورلڈکپ میں اصل مقابلہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا‘۔

معین علی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بھی آسان ہدف نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں  کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جوروٹ کے ساتھ جو بھی تنازع ہوا وہ غلط فہمی کی وجہ سے شروع ہوا تھا مگر  اب اُس کو ہم دونوں نے مل کر حل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: جوروٹ نے معین علی سے معافی مانگ لی

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے ‏سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور بتایا تھا کہ وہ 10 دن بعد اسکواڈ کو ‏جوائن کرلیں گے۔

معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد کہا کہ معین علی نے اپنی مرضی سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا، کھلاڑی کو اختیار ‏ہے کہ بایو سکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں، ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے۔

Comments

- Advertisement -