تازہ ترین

دیوقامت چھپکلی کا اسٹور پر دھاوا، بھگ دڑ مچ گئی، ویڈیو دیکھیں

بنکاک: تھائی لینڈ کے ایک سپراسٹور میں ایسا دل دہلا دینے والا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھ کرصارفین کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں۔

آپ نے چھپکلیوں کے بارے میں بہت سے واقعات سُنیں ہوں گے مگر جو کچھ دو روز قبل تھائی لینڈ کے اسٹور میں ہوا ، ایسے واقعے کے بارے میں‌ شاید پہلے کبھی نہ سُنا ہو۔

تھائی لینڈ میں دیو ہیکل بھوکی چِھپکلی کھانے کی تلاش میں سپر اسٹور میں داخل ہوئی اور وہ اپنی مطلب کی چیز کی تلاش کرتی رہی۔

مچھلیاں شکار کرنے والی چِھپکلی کو کھانےکو کچھ نہ ملا تو وہ بغیر کسی خوف کے اسٹور  پہنچی جہاں اُس نے دھاوا بول دیا۔

جس دوران 6 فٹ لمبی چھپکلی اسٹور میں داخل ہوئیں وہاں گاہک خریداری میں مصروف تھے۔

دیوقامت چھپکلی کو دیکھ کر عملہ اور گاہک دونوں ہی خوفزدہ ہوئے اور اسٹور سے باہر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ استقبالیہ پر بیٹھے ملازمین کو راستہ نہ ملا تو وہ اپنی جگہ پر ہی چھپ گئے۔

چھپکلی نے مطلب کی چیز تلاش کرنے کے لیے کئی چیزیں گرائیں اور  دودھ کے کئی ڈبے کھول دیے۔ بعد ازاں محکمۂ وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے اسٹور پہنچ کر چھپکلی کو بمشکل ریسکیو کیا اور اسے دور علاقے میں چھوڑ دیا۔

Comments