تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت: اسپتال میں بیڈ کی کمی کورونا سے متاثرہ بچی کی جان لے گئی

نئی دہلی: بھارت میں کورونا سے متاثرہ ڈیڑھ سالہ بچی اسپتال میں بیڈ کی کمی سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشاکھا پٹنم کے مشہور کنگ جارج اسپتال میں گزشتہ روز دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے میں آئے، ڈیڑھ سال کی بچی کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔

معصوم بچی کو بچانے کے لیے والدین ڈاکٹروں سے التجا کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق ویرا بابو نزلہ ہونے کے بعد اپنی بچی جھانوکا کو نجی اسپتال لے گئے تین دن تک اس کا علاج کرنے کے بعد وہاں کے ڈاکٹرز نے کووڈ کا شک ظاہر کیا اور والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بچی کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب بچی کا مثبت تجربہ ہوا تو والدین کو بتایا گیا کہ وہ اسے حکومت کے زیر انتظام کے جی ایچ میں لے جائیں۔

مزید پڑھیں:  بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا

بچی کے والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال میں بیڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے 90 منٹ تک اسپتال کے باہر انتظار کرنا پڑا، ان کی بچی بچ جاتی اگر ڈاکٹرز ایمرجنسی میں مناسب علاج کرتے اور وقت پر بیڈ فراہم کردیا جاتا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے اسپتال پہنچنے کے وقت پہلے ہی سے تشویش ناک حالت تھی۔

اس موقع پر خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اسپتال کے عملے سے بحث میں پڑ گئے جس کی وجہ سے کچھ دیر تک صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -