تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آئی فون کے نئے فیچرز پر فیس بک کو تحفظات، سہولت ختم کرنے کا مطالبہ

کیلی فورنیا: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی مصنوعات متعارف کرانے کے بعد آپریٹنگ سسٹم کی  اپ ڈیٹ بھی جاری کردیں، نئے فیچرز کو فیس بک نے متنازع قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی فون اور آئی پیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے iOS 14.5 اپ ڈیٹ جاری کردی ہیں۔

آئی فون ویسے تو ہر سال ہی اپنے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ جاری کرتا ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ جب نئی اپ ڈیٹس یا فیچرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ  میں شامل چند فیچرز کو متنازع قرار دیا جارہا ہے، جن میں سے کچھ پر فیس بک کو تحفظات ہیں اور اسی وجہ سے کمپنی نے ایپل کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی

ایپل کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فون میں موجود سوشل میڈیا ایپ اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ایپلیکیشنز کو ٹریکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

اس فیچر کے تحت استعمال کنندہ کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکنالوجی کی کمپنیوں خصوصاً فیس بک وغیرہ کو دی جانے والی اپنی آن لائن سرگرمیوں سے اجازت  واپس لے سکتا ہے۔

صارف جب نئی ایپ انسٹال کرے گا تو اُس کے پاس ایک میسج آئے گا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کی اجازت دینا چاہتا ہے یا نہیں، صارف کو ان دو میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئی فون کی نئی مصنوعات متعارف، طاقت ور ترین آئی پیڈ بھی شامل

واضح رہے کہ فیس بک اور دوسری سوشل میڈیا کمپنیاں صارفین کی سرگرمیوں پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر ہی مخصوص ڈیجیٹل اشتہارات تخلیق کرتی ہیں۔

فیس بک نے ایپل کی اس نئی تبدیلی کی کھلے عام مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ  اس طرح کے فیچرز کمپنی اور صارف دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اس فیچر کے بعد فیس بک کو اشتہارات کی مد میں ہونے والی آمدنی میں خاصے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وائس کنٹرولڈ اسسٹنٹ

کمپنی نے صارفین کے لیے وائس کنٹرولڈ اسسٹنٹ (siri) کو مزید جاندار بنا دیا ہے، جس کے بعد اب پہلی بار جس صارف کی آواز ریکارڈ ہوگی، بعد میں وہ ہی سروس استعمال کرنے کا مجاز ہوگا۔

نئی اپ ڈیٹ میں صارفین زیادہ متنوع آواز کا آپشن منتخب کرسکتے ہیں۔ Siri کی نئی آواز کو کافی حد تک انسانی آواز سے مماثل کرنے کے لیے ’ نیچرل ٹیکسٹ ٹو اسپیچ‘ آوازیں استعمال کی گئی ہیں۔

ایئرٹیگس فیچر

ایپل کا نیا فیچر حال ہی میں متعارف ہونے والے ’ ایئر ٹیگس‘ کے ساتھ منسلک ہوکر کام کرے گا۔ جس کے تحت صارف اپنی قیمتی اشیا جیسے چابی، بٹوے وغیرہ کے ساتھ اس ڈیوائس کو منسلک کردیں گے تو گم ہوجانے کی صورت میں مذکورہ اشیا ’فائنڈ مائی ایپ‘ سے باآسانی تلاش کی جاسکیں گی۔

فیس لاک کا نیا فیچر

آئی فون کی جانب  فیس لاک کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا گیا، جس کے تحت اب صارف کو موبائل ان لاک کرنے کے لیے فیس ماسک اتارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گمشدہ چیزیں تیار کرنے والی منفرد ڈیوائس تیار

اس نئے فیچر کے تحت صارف فیس ماسک پہن کر ہی فون کو ان لاک کرسکتا ہے مگر اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے ایپل واچ کا پاس ہونا لازمی ہے کیونکہ فون ان لاک ہونے کا پیغام گھڑی پر ہی موصول ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں