جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی: رواں سال کی سب سے بڑی واردات، کئی کلو سونا لوٹ لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کلفٹن میں رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات ہوئی، نامعلوم ملزمان دکان سے کئی کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب ملزمان سنار کی دکان سے 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، لوٹے گئے سونے کی قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

واقعے کا مقدمہ آصف نامی شخص کی مدیت میں کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا، مدعی کے مطابق دکان میں تیار شدہ زیورات فروخت کرتے تھے، تین مئی کو افطار سے پہلے دکان بند کرکے گھر چلا گیا تھا، 4 مئی کو جب دکان پہنچا تو چار تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دکان میں موجود 12 کلو کے قریب طلائی زیورات غائب تھے۔

- Advertisement -

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اندر جانے کا ایک ہی دروازہ ہے، دروازے پر تالے لگے ہوتے ہیں اور 4 چوکیدار موجود ہوتے ہیں۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ مدعی نے بتایا کہ تجوری نہیں صرف شو کیس میں سونا رکھا تھا، پولیس کو واردات کے کئی گھنٹے کے بعد رپورٹ کی گئی، معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں