جمعہ, مئی 2, 2025
اشتہار

پشاور: پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں ٹریفک پولیس کے دفاتر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کے دفاتر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اہلکار کو معطل کردیا گیا، ٹریفک پولیس اہلکار ریحان نے دوست کو دفاتر میں بلایا تھا۔

پولیس اہلکار کے دوست نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا اور اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معطل کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس میں ٹک ٹاک کا جنون عروج پر، پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ویسٹ زون کے تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آئی تھی۔

اہلکار نے بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ پر درجنوں ویڈیوز بنائی تھیں ، کبھی لاک اپ میں ڈائیلاگ تو کبھی پولیس موبائل میں بیٹھ کر فنکاری کی، کامران یومیہ 2 سے 3 ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا تھا۔

خیال رہے پولیس حکام ماضی میں ٹک ٹاک بنانے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے چکے ہیں، رواں سال مارچ میں کراچی میں پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا ، تینوں اہلکاروں نے سندھ اسمبلی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں