تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارت سے آنے والے طیارے کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

اسلام آباد: بھارت سے آنے والے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق نیو دہلی سے آنے والے طیارے سی ایف سی 4165 کی ری فیولنگ جاری ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ کینیڈین ایئرفورس کا ہے، طیارہ نیو دہلی سے آیا ہے، بھارت سے آنے والا طیارہ ری فیولنگ کے بعد بحرین روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم ضروری اقدامات کے بعد پرواز احمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارےمیں ہی انتقال کرچکا تھا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھی ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں