جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ ریلوے نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد شہریوں کے لیے سہولت کے لیے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے مختلف شہروں سے مزید 66 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام عید اسپیشل ٹرینیں کورونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے لاہور کے لیے چار عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، لاہور سے فیصل آباد کے لیے چار عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پشاور سے 7 عید اسپیشل ٹرینیں راولپنڈی کے لیے چلائی جائیں گی، راولپنڈی سے بھی 7 عید اسپیشل ٹرینیں پشاور کے لیے روانہ ہوں گی۔

اسی طرح ملتان سے چار عید اسپیشل ٹرینیں فیصل آباد کے لیے چلائی جائیں گی۔

کراچی کینٹ سے 10 سے 16 مئی کو صبح 9 بجے 7 عید اسپیشل ٹرینیں حیدرآباد پہنچیں گی، انہی تاریخوں میں ٹرینیں حیدرآباد سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوکر کراچی کینٹ پہنچا کریں گی۔

کوٹری سے بھی 10 سے 16 مئی کو 7 عید اسپیشل ٹرینیں رات 7 بجکر 45 منٹ پر کوٹری سے روانہ ہوکر میرپورخاص پہنچا کریں گی، انہی تاریخوں پر ٹرینیں میرپورخاص سے صبح 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچیں گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں