تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغان طالبان کا عید پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان، پاکستان کا ردعمل آگیا

کابل: افغان طالبان نے عید پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا، پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان طالبان نے عید پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں حکومتی فورسز پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔

ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ عید کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں منانے کے لیے تمام مسلح کارروائیاں روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی عید پر تین روز کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغان صدر کا اعلان طالبان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے عید پر افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے ہوئے تھے جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

افغان صدر نے سید الشہدا اسکول پر حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیا تھا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردید اور حملے کی مذمت گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -