تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ میں‌ بلدیاتی انتخابات، 42 پاکستانی امیدوار کامیاب

مانچسٹر: شمالی برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں  پاکستانی نژاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی برطانیہ میں 6 مئی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے حتمی اور سرکاری نتائج اب جاری کردیے گئے ہیں۔

 ان انتخابات میں  پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد نے بطور امیدوار حصہ لیا، جن میں سے درجنوں نے فتح اپنے نام کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق مانچسٹر سے پانچ، اولڈھم سے چار، راچڈیل سے چار، بلیک ہرن سے تین، بریڈ فورڈ سے 10، لیڈز سے 7، شیفلڈ سے دو، رادھرم سے چار، ڈونکاسٹر ، ویکفیلڈ اور کرکلیز سے ایک ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے کامیابی اپنے نام کی۔

بلدیاتی و میئرل انتخابات میں مجموعی طور پر 42 کے قریب پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اتنی بڑی تعداد میں کامیابی پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنم بھی اپنی میئرشپ کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ویسٹ یارکشائر میں پہلی بار میئر کے لیے ہونے والے انتخابات میں باٹلی سے رُکن پارلیمنٹ ٹریسی بریبن فتح یاب ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں