ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خون ریزی، دہشت گردی اور تباہی کو روکا جائے۔

- Advertisement -

ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے ایک بیان میں کہا کہ جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ نے ثالثی کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ انہی کوششوں میں موثر طور پر شریک ہے جو غزہ میں انسانی زندگی کی بقا کے لیے نہایت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر نے بھی اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملوں میں دونوں فریقوں کے شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں