جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے ٹیکس آڈٹ اور تخمینے کی آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کروادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس آڈٹ اور تخمینے کی آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئرس پورٹل پر الیکٹرانک ‏سماعت کے ماڈیول فعال کردیا گیا ہے، آن لائن سماعت کو ایف بی آر دفاتر اور ٹیکس گزاروں کے جائے وقوع سے ممکن ‏ہوسکے گی۔

ایف بی آر کے مطابق سماعت کو ناصرف ریکارڈ بلکہ دیگر قانونی اور انتظامی استعمال میں بھی لایا جاسکے گا۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک سماعت کا ایل ٹی پی اسلام آباد، آر ٹی او راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں آغاز کردیا گیا ‏ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سماعت کا ماڈیول ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں، وزیراعظم کی تعریف

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماڈیول کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر نہیں جانا پڑے گا، یکم جولائی ‏‏2021 سے بالمشافہ سماعتیں ختم کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈآف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کی تھیں ‏اور اس ‏کامیابی پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

ایف بی آر نے سال کےپہلے 9ماہ میں جولائی تا مارچ 3380 ارب روپےکا ٹیکس جمع کیا تھا جو گزشتہ ‏سال کی نسبت ‏ٹیکس وصولیوں میں10فی صداضافہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں