تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کراچی سے خیبر تک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

کراچی / لاہور / اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عوام نے سڑکوں نکل کر مظاہرے کیے، احتجاجی مظاہروں میں شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیلی مظالم کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر فلسطین کے حق میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شوبز و سماجی شخصیات، طلبا و طالبات اور بچوں کی بڑی تعداد سمیت تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اور اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

مظاہرین نے اسرائیل کےخلاف نعرے لگائے اور مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ لاہوراوراسلام آباد میں بھی اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر فلسطینیوں سے یکجہتی کے کلمات درج تھے۔ دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کو یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز سے فلسطین کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک بچوں سمیت 220 فلسطینی شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -