تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارت: بیٹی کی خواہش مند ماں نے نومولود بیٹے کو مار ڈالا

نئی دہلی: بھارت میں بیٹی کی خواہش مند ماں نے بیٹے کی پیدائش پر نومولود کو کنوئیں میں پھینک کر مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹی کی پیدائش نہ ہونے پر سفاک ماں نے نومولود بیٹے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ لتا بائی کو نوزائیدہ بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لتا بائی اور اس کے شوہر کے پہلے سے ایک 4 سالہ اور دو سالہ بیٹے ہیں، خاتون کو بیٹی کی خواہش تھی، بیٹے کی پیدائش پر خاتون نے انتہائی قدم اٹھایا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے گھر والوں سے کہا تھا کہ وہ بیٹا نہیں چاہتی تھی وہ اسے نہر میں پھینک دے گی، اہلخانہ اور شوہر نے اسے سمجھایا لیکن اس نے ان کی ایک نہ سنی اور گزشتہ دنوں گھر سے باہر نکلی اور ایک کلو میٹر دور کنویں میں پھینک دیا اور خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

خاتون کے اس اقدام کی وجہ سے نومولود کی موت ہوگئی جبکہ کنوئیں میں پانی کم ہونے کی وجہ سے خاتون کو بچا لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنے میں خاتون دماغی طور پر صحت مند پائی گئی ہے اور اس جان بوجھ کر بیٹے کو کنوئیں میں پھینکا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -