ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

فائزر نے ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فائزر نے کورونا ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی کورونا ویکسین فائزر نے ویکسین کے ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے ڈریپ سے ‏رجوع کرلیا، فائزر نے ڈریپ کو ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے دستاویزات جمع کروادیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا، ڈریپ ایکسپرٹ کمیٹی نے ‏فائزر کی ویکسین سے متعلق دستاویز کو کلیئر کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس یکم جون کو طلب کیا گیا ہے، اجازت نامہ ملنے پر ‏فائزر کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

فائزر نے نجی سیکٹر میں کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے اجازت طلب کی ہے، کمپنی کورونا ویکسین درآمد کرکے ‏پاکستان میں فروخت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے ملنے والی کورونا ویکسین ڈریپ اجازت نامہ سے مستثنیٰ ہیں، حکومت کی درآمد کردہ ‏ویکسین کو ڈریپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فائزر کورونا ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں