تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کافی کے استعمال سے نیند کی کمی کیوں ہوتی ہے؟ وجہ سامنے آگئی

نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کافی نیند کی کمی کے باعث پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرتی ہے۔

امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ے محققین نے کافی کی اس اثر پذیری کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ کیقین نیند کی کمی کے حوالے سے مدد کرتی ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ جیسا کوئی تصور کرے۔

مشی گن یونیورسٹی کی سلیپ اینڈ لرننگ لیب کی سائنسدان اور سائیکالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کمبرلی فین کے مطابق کیفین نیند کی کمی سے پڑنے والے اثرات کو زائل کرتی ہے لیکن یہ نیند کا نعم البدل نہیں ہے۔

پروفیسر کمبرلی فین جو کہ اس تحقیقی ٹیم کی سربراہی بھی کررہی ہیں انکا مزید کہنا ہے کہ ایک رات کی نیند کی محرومی سے سیکھنے، یاداشت اور ذہنی صلاحیتوں پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں کیفین اس سے نبرد آزما ہوتا ہے۔

پروفیسر کمبرلی فین نے مزید کہا کہ کیفین آپکے جاگنے اور کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے لیکن یہ طریقہ کار کی غلطیوں کی روک تھام میں معاون ثابت نہیں ہوتا ہے، جیسے کہ طبی معاملات اور ڈرائیونگ وغیرہ شامل ہے۔

لوگ آسان قسم کے ٹاسک کافی استعمال کرکے پورے کرسکتے ہیں، تاہم اس تحقیق کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ زیادہ تر شرکا مشکل قسم کے ٹاسک سرانجام نہ دے سکے۔

کیفین توانائی کو تو بڑھاتی ہے اور نیند کی کمی کے اثرات کوبھی کم کرکے موڈ بہتر کرتی ہے لیکن یہ رات کی مکمل نیند کا قطعی نعم البدل نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -