ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سعودی ایوی ایشن گاگا نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی ایوی ایشن گاگا نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، نیا ہدایت نامہ 30 مئی رات ایک بجے سے نافذ عمل ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی ایوی ایشن گاگا کے نئے سفری ہدایت نامے میں پاکستان اور بھارت کے مسافروں پر سفری پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں.

ایوی ایشن حکام کے مطابق یو اے ای، امریکا، برطانیہ، اٹلی، فرانس اور جاپان سمیت گیارہ ممالک سے پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گیارہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

No description available.

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے 11 ممالک سے سفری پابندی ہٹا دی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے فروری میں سعودی عرب کے حکام نے ان ممالک سے مسافروں کی مملکت میں آمد پر پابندی عائد کی تھی۔ بعد ازاں 17 مئی کو مملکت نے اپنے شہریوں پر عائد بیرون ملک سفر کی پابندی اٹھائی تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں