اشتہار

کرونا ویکسین سے متعلق افواہیں، شوبز ستارے عوامی آگاہی کے لیے میدان میں‌ آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے کرونا ویکسین سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی تاکہ عوام پروپیگنڈے کو مسترد کر کے ازخود ویکسین لگوائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات لاہور کے ایکسپو سینٹر میں  قائم ہونے والے ویکسین سینٹر پہنچیں جہاں انہوں نے ویکسی نیشن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی۔

علی ظفر

- Advertisement -

پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے کہا کہ ’معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے ویکسین لگوانا ضروری ہے، میں دونوں ڈوز لگوا چکا ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا،سب لوگ ویکسین لگوائیں اوردوسروں کو بھی ترغیب دیں‘۔

فیصل قریشی

اداکارہ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے لوگوں کو  سمجھایا جائے تاکہ وہ کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں‘۔ انہوں نے اپنے پرستاروں اور پاکستانیوں کو کہا کہ ’کرونا ویکسین آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لیے بہت ضروری ہے‘۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین سے 2 سال بعد موت کی افواہ پر وزارت صحت کا اہم بیان

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا پارہے، تمام انڈسریز بند ہو چکی ہیں، ویکسی نیشن کے بغیر معیشت بحال نہیں ہو سکتی، انتظامیہ نے ویکسی نیشن کے حوالے سے بہت اچھے انتظامات کیےہیں‘۔

ابرار الحق

پاکستانی گلوکار اور ہلال احمر پاکستان کےچیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ ’ماضی میں جب بھی وبا آئی تو ساتھ میں افواہیں بھی پھیلیں، ویکسی نیشن سب کے لیے بہت ضروری ہے، آپ بھارت کے حالات دیکھیں تو خود سمجھ آجائے گا کہ ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری و اہم ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کن تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے؟

اسے بھی پڑھیں: کرونا ویکسین: نوبل انعام یافتہ سائنس داں کے دعوؤں میں کتنی صداقت ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، معیشت چلے گی تو ہمارے گھر چلیں گے، سوشل میڈیا کی معلومات نقصان کا باعث بن رہی ہیں‘۔

نبیل ظفر

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے بلبلے کے نیبل کا کہنا تھا کہ ’لوگ ویکسین لگوانے کو اچھا نہیں سمجھ رہے،  جتنی تیزی سے ویکسی نیشن ہوگی اتنی تیزی سےمعیشت بحال ہوگی، سب کو سمجھنا چاہیے کہ ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے‘۔

کرونا ویکسی نیشن کے ذریعے جسم میں چپ داخل کرنے کا پروپیگنڈا، حقیقت سامنے آگئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں