پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سڑک پر آگ کے شعلے، شہری خوفزدہ، ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست میساچوسٹس کی اہم سڑک نے اچانک آگ کے شعلے اگلنا شروع کیے ، جس کے بعد وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر مارش فیلڈ میں واقع اہم سڑک پر صبح کے وقت گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں نے آگ کے بلند ہوتے شعلے دیکھے۔

آگ کے شعلے اور شدت اس قدر تیز تھی کہ شہری خوفزدہ ہوئے اور انہوں نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پولیس ہیلپ لائن پر واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

پولیس کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور پھر آگ پر قابو پانے کے لیے محکمۂ فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔

فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تو پانی ڈالنے پر اس کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا اور ایک وقت میں آگ کے شعلے اس قدر پھیلے کہ اطراف میں موجود ایک درجن سے زائد گھروں کو خالی کرالیا گیا۔

مارش فیلڈ کے فائر چیف جیفری سمپسن نے بتایا کہ آگ کی شدت کئی گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز آگ بجھا نہیں سکتے مگر ریسکیو آپریشن کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جیفری نے بتایا کہ زیر زمین 6 انچ گیس کی پائپ لائن لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگی، نشاندہی کے بعد ہنگامی بنیادوں پر گیس کی ترسیل کو منقطع کیا گیا تو صورت حال تھوڑی بہتر ہوئی۔

میساچوسٹس ڈپارٹمنٹ آف فائر سروسز کے مطابق اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے اس جگہ کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گیس نکل رہی تھی۔

فائرفائٹرز، پولیس اور ریسکیو اداروں نے شہریوں کو مذکورہ علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں