منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایف بی آر کا ٹیکس ہدف مکمل کرنے کے لیے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ہدف مکمل کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے 30 جون تک ہفتہ کی چھٹی ختم کردی، ایف بی آر نے ملک بھر کے دفاتر ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں قائم ایف بی آر کے دفاتر ہفتے کے روز کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے، 5 جون تا 30 جون ہفتے کے دن بھی دفاتر کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی وصولی کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر پہلی بار4 ہزار ارب روپے کی وصولیوں میں کامیاب ، وزیراعظم کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ جولائی سےمئی تک ایف بی آرکی وصولی4 ہزار143 ارب روپے ہے، ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہے، یہ موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کی عکاس ہے۔

یاد رہے مارچ 2021 میں فیڈرل بورڈآف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کی تھیں اور اس ‏کامیابی پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں