تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’’پولیس کی رشوت خوری کے ذمہ دار دکاندار ہیں‘‘

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پولیس کی رشوت خوری کا ذمہ دار دکانداروں کو قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس کی رشوت خوری کے ذمہ دار دکاندار ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والے دکاندار پولیس کو رشوت لینے کا موقع دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار وقت پر دکانیں بند کریں تو یہ نوبت ہی نہ آئے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کرونا پابندیوں کے خلاف ایوان میں اسپیکر کی نشست کے سامنے کھڑے ہوکر شدید احتجاج کیا تھا اور حکومت پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔

ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ ’کراچی میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں تاجروں کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی ہورہی ہے، پولیس دکانداروں سے رشوت طلب کرلی ہے‘۔

کنور نوید جمیل نے سندھ حکومت سے متاثر تاجروں اور شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -