تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کاوشوں کا معترف، رپورٹ تسلیم

اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور عمل درآمد کو تسلیم کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  وزراتِ خزانہ نے جمعے کے روز  تصدیق کی کہ فیٹف نے پاکستانی اقدامات اور عمل درآمد پررپورٹ جاری کردی، جس میں ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستانی عمل درآمدرپورٹ میں پیشرفت کو تسلیم کرلیا ہے۔

ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان نے سفارشات پر عمل کیلئے14 وفاقی اور 3صوبائی قوانین میں ترامیم کیں، جن سے نظام مضبوط اور مستحکم ہوا۔

اعلامیے کے مطابق فیٹف ایشیاپیسفک گروپ میوچل ایوالویشن رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا۔

مزید پڑھیں: “جون تک ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سےنکل جائیں گے”

وزارتِ خزانہ کے مطابق ’سفارشات پر پاکستان کی جانب سے عمل درآد فیٹف معاملات پر سنجیدگی کوظاہرکرتا ہے‘۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان انسدادمنی لانڈرنگ و دہشت گرد فنانسنگ کی شرط پر پورا اتر چکا ہے جبکہ 21 سفارشات پر غیر معمولی انداز میں عمل درآمد کیا گیا‘۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 2019میں پاکستان نے10نکات پرعمل درآمد کیا تھا جبکہ تیس باقی تھیں، اب پاکستان 31 نکات پرعمل کرچکا جبکہ 9 باقی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے عمل درآمدر کی تکنیکی رپورٹ اکتوبر2020میں جمع کرائی تھی، جس پر اے پی جی نے غور کیا اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ ’ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، پاکستان نے اے پی جی میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ بھی جمع کرادی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -