جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی 16 جامعات بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بین الاقوامی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 16 یونیورسٹیز  جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2021  کی 500 سے زائد ایشیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کی جامعات نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔

ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی۔ رواں سال کے دوران ایشیاء کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ایک برس قبل یہ تعداد 12 کے قریب تھی۔

- Advertisement -

دو جون کو ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی فہرست میں یونیورسٹیز کو تدریس، تحقیق، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی یونیورسٹیز

فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی 100ویں، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 124ویں، کام سیٹس یونیورسٹی 171 ویں نمبر پر رہیں، پاکستان کے حساب سے یہ درجہ بندی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔

دیگر یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی ، ایگریکلچر  یونیورسٹی آف فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (لاہور)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی (بہاولپور)، پی ایم اے ایس، یونیورسٹی آف سرگودھا،  یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 85 واں نمبر دیا گیا جو کہ گزشتہ برس 79 واں تھا۔

 امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطاً بہتر نتائج حاصل کئے ہیں۔

ابتدائی دس میں سے  4 چین، تین ہانگ کانگ، دو سنگا پور، اور دو جاپان کی جامعات  شامل ہیں۔

Tsinghua University

Peking University

National University of Singapore (singapur)

University of Hong Kong (hong kong)

Nanyang Technological University, Singapore

The University of Tokyo Japan

 Chinese University of Hong Kong

The Hong Kong University of Science and Technology

Seoul National University South korea

Kyoto University Japan

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں