جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: خاتون پر سرِعام تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر ریڑھی گوٹھ میں سرعام خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر ریڑھی گوٹھ میں خاتون پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم حسین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزم کی خاتون پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون ملزم کی سابقہ بیوی ہے۔

- Advertisement -

دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نشہ کرتی تھی منع کرنے پر نشہ نہیں چھوڑتی تھی، نشے کی عادت کی وجہ سے سابقہ بیوی کو مارا تھا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر ریڑھی گوٹھ میں خاتون پر سرعام تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں