منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’آرتوک بے‘ نے کورونا ویکسین لگوالی

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں آرتوک بے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار آئبرک پیکن نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

ترک اداکار آئبرک پیکن نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکار آئبرک پیکن نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’انہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام دوستوں، عزیزوں اور مداحوں کی اچھی صحت کے لیے بھی دعا کی۔


آئبرک پیکن کے مداحوں نے ان کی پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 800 سے زائد کورونا مریض چل بسے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں