تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چینی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے بجٹ میں چینی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں چینی کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ چینی تھرڈ شیڈول میں ہوگی تو شوگر ملوں کو پورا سیلز ٹیکس جمع کروانا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چینی تھرڈ شیڈول میں ہونے سے قیمتوں میں مصنوعی اتار چڑھاؤ کا امکان ختم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا

بجٹ میں آٹو ڈس ایبل سرنچ، آکسیجن سلنڈر پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی گئی ہے، قرآن پاک میں استعمال ہونے والے کاغذ کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے خوردنی تیل اور گھی پر اضافی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کا اعلان کردیا، آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز کو زیرو ریٹنگ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -