تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

وزیراعظم کی بجٹ کے نکات پر عوام کو آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے دور میں عالمی سطح پر معیشت کو سخت دھچکا لگا، پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، پارٹی رہنما اور ترجمان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بجٹ میں عوام کو ریلیف، خصوصاً معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، متوازن، عوام دوست بجٹ پر وزیراعظم، حکومتی معاشی ٹیم کو مبارک دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت ناصرف استحکام بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے، موجودہ بجٹ ترقی کا بجٹ ہے جس کا مقصد معاشی ترقی کو مستحکم کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ زراعت، انڈسٹری، ہاؤسنگ وغیرہ جیسے اہم شعبوں کو فروغ دینا ہے، حکومتی پروگرامز پر خصوصی توجہ دینے کا مقصد چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے موجودہ بجٹ ہر طبقے کے لیے امید کی کرن ثابت ہو، بجٹ کے نکات پر عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کریں۔

Comments