تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: ریڈ زون میں اہلکار کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہ فیصل کے قریب پولیس اہلکار کی شہری سے رشوت طلب کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے انتہائی ریڈ زون آواری ٹاور کے قریب پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل نوجوانوں سے رشوت طلب کی اس دوران ایک نوجوان نے پولیس اہلکار کی خفیہ ویڈیو بنالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے شہری سے پہلے دو ہزار روپے طلب کیے پھر کہنے لگا کہ پانچ سو روپے سے ایک روپیہ بھی کم نہیں ہوگا۔

نوجوان نے پولیس اہلکار سے کہا کہ ’سر میری گاڑی یہیں کھڑی ہے پیپر لے آتا ہوں؟ جس پر اہلکار نے کہا کہ ہاں تمہارے لیے ہم ادھر کھڑے رہیں گے نا، افسر آجائے گا پھر میرے ہاتھ سے بات نکل جائے گی، موٹر سائیکل تھانے لے جائیں گے۔

ویڈیو بنانے والے نوجوان سید مزمل اور بالاچ خان نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے پہلے روک کر دو ہزار روپے طلب کیے نہ دینے پر موٹر سائیکل تحویل میں لینے کی دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق نوجوانوں سے رشوت طلب کرنے والا اہلکار طاہر آرٹلری میدان تھانے میں تعینات ہے، پولیس اہلکار کو لڑکوں کی شکایت پر معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -