منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‏’’فضل الرحمان نے اپنی پارٹی کو نواز شریف کو کرایے پر دیدیا‘‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے اپنی پارٹی کو نواز شریف کو ‏کرایے پر دیدیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو ‏آئی کے بعد اب پی ڈی ایم بھی بند گلی میں آگئی ہے، اب لانگ مارچ ہوگا نہ استعفے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چھوٹے اور بڑے میاں کے متضاد بیانیے کے درمیان لٹک چکی ہے، آزادی مارچ کو مبینہ طور ‏پر پیسے لے کر رینٹل مارچ میں تبدیل کیا گیا۔

حافظ حسین احمد کے مطابق شہباز شریف کو نواز شریف کی طرح لندن فرار ہونے میں ناکامی ہوئی۔

مزید پڑھیں: بیٹی کو باپ کے پاس لندن بھیجنے  کا پروگرام بنایا جارہا ہے، حافظ حسین احمد

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف بجٹ کی کتابیں جمہوری مار کٹائی کے کام آئیں، ارکان پارلیمنٹ کے لیے خصوصی ‏ہیلمٹ فراہمی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’آزادی مارچ کے ذریعہ بیماری کا ڈرامہ رچاکرپہلے باپ کو لندن ‏بھیجا گیا اب بیٹی کو باپ کے پاس بھیجنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، باپ اور بیٹی کو ملانے کا معاہدہ طے ہوچکا ہے، ایک ‏باپ سے جان چھڑانے کے لیے ’شوکاز‘ نوٹس کا سہارا لیا گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم سربراہ نے اپنے بیان میں واضح کہہ دیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی استعفیٰ دینے کے ‏لیے تیار نہیں ہیں، اگرمسلم لیگ ن بھی استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تھی تو کیا شوکاز کے ذریعہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے ‏لگانے کی طے شدہ سازش نہیں کی گئی‘۔

اہم ترین

مزید خبریں