اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

بیٹی کو باپ کے پاس لندن بھیجنے  کا پروگرام بنایا جارہا ہے، حافظ حسین احمد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرپٹ باپ کو بچانے میں مصروف ہیں، بیٹی کو باپ کے پاس لندن بھیجنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، پی پی کو شوکاز دے کر دیوار سے لگایا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سینئیر رہنما حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ’حزب اقتدار سیاسی باپ اور حزب اختلاف کرپٹ باپ کو بچانے میں مصروف ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’آزادی مارچ کے ذریعہ بیماری کا ڈرامہ رچاکرپہلے باپ کو لندن بھیجا گیا اب بیٹی کو باپ کے پاس بھیجنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، باپ اور بیٹی کو ملانے کا معاہدہ طے ہوچکا ہے، ایک باپ سے جان چھڑانے کے لیے ’شوکاز‘ نوٹس کا سہارا لیا گیا‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم سربراہ نے اپنے بیان میں واضح کہہ دیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، اگرمسلم لیگ ن بھی استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تھی تو کیا شوکاز کے ذریعہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی طے شدہ سازش نہیں کی گئی‘۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے لیے مدارس کے طلبہ کو ٹشو پیپر کی طرح‌ استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی کو شوکاز اور چھوٹے میاں کی رہائی’لندن بیانیہ‘ کے بجائے ”پاکستان بیانیہ“ کو آگے بڑھانے کی سازش کا حصہ ہے،بڑے میاں کے مکمل خاندان کی لندن روانگی کے بعد جیل یاترا سے واپس آنے والے بردار یوسف ہی تخت مصر کے وارث قرار پاسکتے ہیں‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر اسکرپٹ میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو پھر تبدیلی کے دعوے دارکی تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا‘۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں