تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قومی اسمبلی میں‌ ایک بار پھر ہنگامہ آرائی، بوتل سے حملہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج پھر اپوزیشن رکن کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں حکومتی رکن زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر اُس وقت ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا جب شہباز شریف اظہارِ خیال کررہے تھے۔

شہبازشریف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں کتابوں کے بعد سینیٹائزر چل گئے، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے کسی رکن نے سینیٹائزر کی بوتل حکومتی نشستوں کی طرف اچھالی جو حکومتی رکن کو جاکر لگی۔

سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوئے۔ اسیکر اسد قیصر نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ’جس نےبھی کوئی چیزاچھالی اسے ایوان سے باہر نکالاجائے‘۔

ایوان میں بڑھتی کشیدگی اور بدمزدگی کو دیکھتے ہوئے اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں: ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان کا قومی اسمبلی میں داخلہ بند

شہباز شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’کل ایوان میں پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا، اسمبلی میں شور شرابہ عمران خان کے کہنے پر ہوا، گالم گلوچ ہوئی مگر اسپیکر صاحب آپ نے کسی کو نہیں روکا، شور شرابے اور اراکین کی بدتمیزی کو روکنا آپ کا کام تھا، کل اگر قائد ایوان اجلاس میں آئے اور اپوزیشن اراکین ایسا کریں تو بھی شکوہ نہیں ہونا چاہیے‘۔

ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے پر اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کو کل صبح 12 بجے تک معطل کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی کو پرامن طریقے سے چلائیں‘۔

Comments

- Advertisement -