تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

فیس بک نے گروپ اور پیج ایڈمنز کو اضافی اختیارات دے دیے

سان فرانسسکو: فیس بک نے غیر ضروری تبصروں کی روک تھام کے لیے گروپ  اور پیج ایڈمنز کو اضافی اختیارات دے دیے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے آن لائن کمیونٹیز کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا ایڈمن ٹول متعارف کرادیا، جس کے بعد پیج یا گروپ کے ایڈمنز پہلے سے زیادہ خود مختار ہوجائیں گے۔

فیس بک گروپ یا پیج کے ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ممبر پر پابندی عائد کرسکے جبکہ اُسے صارفین کے تبصروں اور پوسٹوں پر پابندی لگانے کا بھی اختیار حاصل ہوجائے گا۔

گروپ ایڈمن ایسے تبصروں اور پوسٹ پر بھی پابندی عائد کر سکے گا جنہیں وہ اپنے گروپ میں ظاہر نہیں ہونے دینا چاہتا جبکہ اس ٹول کے بعد ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی پوسٹ میں ترمیم کر کے اسے دوبارہ شیئر کرے۔

اس کے لیے گروپ ایڈمن کو قواعد و ضوابط تشکیل دینا ہوں گے،علاوہ ازیں ایڈمن کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ گروپ میں کمنٹس یا بات چیت کرنے والے صارفین کی تعداد مقرر کردے اور کسی بھی پوسٹ پر صارف کے تبصرے کی تعداد کو بھی مقرر کر سکے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں