اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گورا قبرستان کے قریب تین ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو 13 روز قبل مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑکر فرار ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے واقعے کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہباز اور مبشر شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ پولیس نے کشمیرروڈ کے قریب واقع یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنےوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ایس پی فاروق بجارانی کا کہنا تھا کہ ملزم نے 26 مئی کوڈرا دھمکا کالڑکی سے زیادتی کی اور 13 جون کوخالہ سے ملاقات پرلڑکی نےزیادتی کابتایا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں