اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جنگل کا بادشاہ زیبرے کے آگے بے بس، حیران کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

جنگل کا بادشاہ ’شیر‘ جب شکار کی ٹھان لے تو وہ کسی بھی جانور کے پیچھے اُس وقت تک دوڑتا ہے جب تک اُسے ہڑپ نہ کرلے۔

قدرت کے قانون کے مطابق جنگلی جانور  اپنی خوراک کا انتظام کرنے کے لیے اپنا شکار خود تلاش کرتے اور پھر اسے کھاتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر آپ نے آج تک کئی ایسی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جن میں چیتا، شیر یا کوئی اور جانور کسی دوسرے کو انتہائی مہارت کے ساتھ شکار کررہا ہے۔

عام طور پر شیر گھات لگا کر اپنے شکار کے پیچھے دوڑتا ہے جبکہ یہی انداز چیتا بھی اپناتا ہے۔ خونخوار جانور اپنے شکار کو تاکنے کے بعد تیزی سے دوڑتے ہوئے اُس پر جھپٹتے ہیں، بہت ہی کم جانور خوش قسمتی سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاتھی کا بچہ انسانوں کے نقشِ قدم پر، حیران کن ویڈیو

یہ بھی پڑھیں: بارش یا سیلاب میں مکڑیاں خود کو کیسے محفوظ رکھتی ہیں؟ حیرت انگیز ویڈیو

انٹرنیٹ پر ایک ایسے ہی خوش قسمت زیبرے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ مشرقی افریقا میں واقع ملک تنزانیہ کے ایک جنگل (نیشنل پارک) کی ہے۔

اس ویڈیو کو ماسی لیجنڈ سفاری کی ٹیم نے ریکارڈ کیا اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا۔ زیبرا کھانے کی تلاش میں جب میدان میں پہنچا تو وہاں شیر گھات لگا کر بیٹھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Waow Africa (@waowafrica)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر نے زیبرے کو شکار بنانے کے لیے اُس پر حملہ کیا تو زیبرے نے اچھل کر دو پچھلی ٹانگیں اُس کے منہ پر ماریں۔ یہ ٹانگیں پڑنے کے بعد شیر چند سیکنڈ کے لیے اپنا ہوش کھو بیٹھا جس کے بعد زیبرا وہاں سے باآسانی فرار ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں