تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’یہ لڑکا کمال کا ہے‘ فیروز خان کی جوس بیچنے والے انجینئر سے ملاقات

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے جوس بیچنے والے ایروناٹیکل انجینئر عبدالملک سے ملاقات کی اور انہیں خوب سراہا۔

نامور اداکار فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عبدالملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے چین سے انجیئنرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے عبدالملک سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں ان کی شخصیت کی تعریف کی۔

فیروز خان نے لکھا کہ ’پرامید مسکراہٹ کے ساتھ دلکش شخصیت والا یہ لڑکا کمال کا ہے، مجھے ایسے لوگ بہت پسند ہیں۔‘

اداکار نے عبدالملک سمیت ان جیسے دیگر لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں آپ سب افراد کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘جیت، خواب، روشنی یہ سب آپ کے منتظر ہیں، جائیں انہیں حاصل کریں۔‘

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر چین سے ڈگری لے کر جوس بیچنے والے کی کہانی وائرل ہوئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے انہیں ملازمت کی پیشکش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -