تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

کراچی: شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں اسحاق نامی شخص نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعے کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر نے اپنی 40 سالہ بیوی اور 18 سالہ بیٹے کو قتل کیا، ملزم نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ رضوان، 40 سالہ فاطمہ بیوی اور 18 سالہ وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Comments