جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کینیڈا میں مسلح افراد کا مسلمان شخص پر حملہ، داڑھی کاٹ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص پر چاقو سے حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، سسکاٹون میں دو سفید فام افراد افراد نے پاکستانی شخص پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا۔

پاکستانی نژاد محمد کاشف کے بازو پر گہرے زخم آئے اور 14 ٹانکے لگے، حملے کے دوران متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ان پر نفرت انگیز جملے بھی کستے رہے، ان کے ہاتھ میں تیز دھار آلہ تھا جس سے حملہ کیا گیا۔

یہ پڑھیں: کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ ، مرد اور خاتون کی زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش

محمد کاشف کے مطابق حملہ آور مغلظات بکتے رہے اور کہا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو تم اپنے ملک واپس چلے جاؤ۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سسکاٹون کے میئر کا کہنا ہے کہ واقعے پر صدمے میں ہیں، نسل پرستی، اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں