تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بیپ پاکستان: سرکاری ملازمین کے لیے نئی موبائل ایپلی کیشن تیار

اسلام آباد: نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور وزارت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیلی کام نے پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن تیار کرلی، جسے آئندہ چند روز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے مطابق پاکستانی ماہرین نے سائبر حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے مقامی سطح پر ’بیپ پاکستان‘ نامی موبائل اپیلیکیشن تیار کی ہے۔

اس ایپ کی آزمائش کامیاب رہی، جس کے بعد اسے آئندہ چند روز میں متعارف کرادیا جائے گا۔

این آئی ٹی بی کے مطابق ابتدائی طور پر سرکاری ملازمین پیغام رسانی اور دستاویزات کی لین دین کے لیے بیپ پاکستان استعمال کریں گے، بعد ازاں عوام بھی اس ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس ایپ کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر یہ ضرور ہے کہ اسے واٹس ایپ کی طرز پر بنایا گیا  اور اس کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے انٹرنیٹ سے جوڑ کر میسجز، آڈیو ، ویڈیو کالنگ اور تصاویر و دیگر دستاویزات کا تبادلہ کیا جاسکے گا، جس کا ڈیٹا سرور پاکستان میں ہی ہوگا۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ اس ایپ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیلی کام کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جو مواصلاتی کی دنیا میں اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -