تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کا ایک ہی راستہ ہے وہ ای وی ایم ہے، الیکشن جہاں ختم ہوتا ہے وہی بٹن دباتے ہیں تو نتیجہ آجاتا ہے، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے لیے دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں 1970 کے بعد تمام الیکشن متنازع ہوئے، ضمنی الیکشن اور سینیٹ بھی متنازع ہوئے، ایسی ریفارمز ہونی چاہیے کہ ہارنے والا الیکشن قبول کرے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر بہت کام کیا، شفاف الیکشن اپوزیشن اور حکومت کی بات نہیں بلکہ ملکی جمہوریت کی بات ہے، اب وقت آگیا ہے کہ فیئر الیکشن ہوں تو کسی کو فکر نہ ہو کہ دھاندلی سے ہرادیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن تقریر نہیں کرنے دی کہا الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے، 2013 میں ہم نے کہا کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، ٹرمپ نے بھی کہا الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے امریکی عوام، میڈیا نے کہا ثبوت دیں۔

عمران خان نے شوکت ترین اور معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ، معاشی ٹیم نے پاکستان کے لیے میرے وژن کے مطابق بجٹ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ آئی ایم ایف نہ جائیں کیونکہ خسارہ بہت بڑا تھا، آخر میں ہمیں جانا پڑا اور آئی ایم ایف کی شرائط بہت مشکل تھیں، آئی ایم ایف جانے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بہتر ہونے لگی تو کورونا آگیا، دنیا کی معیشتیں بیٹھ گئیں، این سی او سی ٹیم، اسد عمر، ڈاکٹر فیصل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے پورا تجزیہ دیا کہ دنیا میں یہ ہورہا ہے، کورونا کے دوران پاک فوج نے ہماری بڑی مدد کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم پر دباؤ تھا، اپوزیشن کا مطالبہ تھا لاک ڈاؤن لگایا جائے، بڑا بھلا برا کہا گیا، ہم نے فوری طور پر تعمیراتی شعبے کو کھولنے کا فیصلہ کیا، زراعت، ایکسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کیا، احساس پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو پیسے دئیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے اپنے ملک سے غربت کے خاتمے کا اعلان کیا، بھارت بہت بڑی مارکیٹ ہے مگر مودی سرکار کچھ نہ کرسکی، ملک میں خاندانی نظام نہ ہو تو لوگ بھوکے مرجائیں، کامیاب پاکستان منصوبے کے تحت 500 ارب روپے رکھے ہیں، منصوبے کے تحت بلا سود قرضے دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان منصوبے میں ہیلتھ انشورنس کارڈ ہوں گے، یونیورسل ہیلتھ انشورنس کو اپنی بڑی کامیابی سمجھتا ہوں، یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسکیم امریکا میں نہیں ہے، ہمارا ہیلتھ کارڈ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں استعمال ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کامیاب پاکستان منصوبے میں فی خاندان ایک فنی تعلیم دی جائے گی، منصوبے میں کم لاگت ہاؤسنگ شامل ہے،  احساس پروگرام میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، سب سے بڑا عذاب غریب خاندان پر آتا ہے، 90 ہزار اسکالر شپس ہم غریب طبقے کو دے رہے ہیں، سارے شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دینی ہے۔

Comments

- Advertisement -